سبک خرام

( سُبُک خِرام )
{ سُبُک + خِرام }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سبک' کے بعد فارسی ہی سے ماخوذ اسم 'خرام' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٦٠ء سے "دیوان نسیم دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - تیز رو، برق رو۔
"دوست تم کتنے سبک خرام ہو سال تمہارے اوپر سے کھسک جاتے ہیں۔"      ( ١٩٨٦ء، دریا کے سنگ، ١٣٥ )