سبک خیز

( سُبُک خیز )
{ سُبُک + خیز (ی مجہول) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سبک' کے ساتھ 'خاستن' مصدر سے صیغہ امر 'خیز' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٤٩ء سے "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - چست و چابک، تیز و تند پھرتیلا، چوکس۔
"سبک خیز ترکی گھوڑے صر صر تگ چلنے میں ہوا سے تیز۔"      ( ١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٢ )
  • rising quickly or swiftly
  • alert
  • brisk
  • quick
  • achive
  • vigilant.