سبک دست

( سُبُک دَسْت )
{ سُبُک + دَسْت }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سبک' کےفارسی ہی سے ماخوذ اسم 'دست' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٤٦ء سے "سرور سلطانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - ہاتھوں سے باریک اور نفیس کام کرنے والا، ہاتھ کے کاموں میں پھرتیلا، تیز دست، (مجازاً) ماہر، مشاق۔
"خوش تدبیر، ہنرمند و مشاق، سبک دست و باسلیقہ اور زیرک و دانا تھا۔"      ( ١٩٨٦ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٢٦٨ )