صفت ذاتی ( واحد )
١ - جس کا کندھا بوجھ سے ہلکا ہو، مطمئن، آسودہ، سبک بار۔
ڈبو دیں آشنا کو گر سبک دوش اپنی صحبت میں تو آہن ساتھ کیوں لکڑی کے درمیا میں شناور ہو
( ١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ١٦٠ )
٢ - کسی امر یا ذمہ داری سے فارغ ہو جانے والا، بری الذمہ، دماغ۔
"اب صرف تمہاری بہن کے بوجھ سے سبکدوش ہونے کا فرض باقی ہے۔"
( ١٩٨٦ء، نگار، کراچی، جولائی، ٥٠ )
٣ - نجات حاصل کرنے والا، چھٹکارا پانے والا۔
"لکھنو رفتہ رفتہ اپنی سب روایتی سواریوں سے سبکدوش ہو چکا ہے۔"
( ١٩٨٤ء، زمیں اور فلک اور، ١١٣ )
٤ - لاتعلق، بے غم، آزاد، بے پروا۔
کیا شے تھی ظفر صحبت یار سبک اندام ہر شے سے زمانے میں سبک دوش رہے ہم
( ١٩٦٨ء، غزال و غزل، ٣٧ )