اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - گوشہ نشینی، فراغت، فرصت، بری الذمہ ہونے کی حالت۔
"خیال تھا وقفہ سبک دوشی میں آپ سے لطف صحبت رہے گا۔"
( ١٩١٩ء، مکاتیب مہدی، ٧١ )
٢ - نجات، خلاصی۔
سبک دوشی کہاں حاصل ہوئی ہے مر کے بھی مجھ کو قیامت تک ابھی تو بوجھ اٹھانا ہے گناہوں کا
( ١٩٤٠ء، احسن مارہروی، احسن الکلام، ٧٨ )
٣ - بے تعلقی، تجرد، آزادگی۔
"یہ جزا فقر اور سبکدوشی کی ہے جو فقیروں کو حاصل ہے۔"
( ١٨٧٣ء، مطلع العجائب (ترجمہ)، ٨٧ )
٤ - بلاتکلف، آسانی، سہولت۔
"انسان ضحیف البیان بھی کس بلا کا پتلا ہے جس نےبار امانت کس سبکدوشی سے اٹھا لیا۔"
( ١٨٩٠ء، فسانۂ دلفریب، ٣ )
٥ - ملازمت سے علیحدگی، فرائض منصبی سے الگ ہونا۔
"ملازمت سے سبکدوشی حاصل کر کے اسلام آباد سے کراچی آگیا۔"
( ١٩٧٨ء، صد رنگ، ٥ )