سبک رو

( سُبُک رَو )
{ سُبُک + رَو (و لین) }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'سبک' کے ساتھ فارسی مصدر 'رفتن' سے صیغہ امر 'رو' بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٥٦٤ء سے "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - تیز چلنے یا تیز دوڑنے والا، تیز، چالاک۔
"ولایتی ساخت کی خوب صورت سبک رو ٹمٹم خریدی اور انصاف کو اس میں کاڑھ دیا گیا۔"      ( ١٩٨٦ء، انصاف، ١٠٣ )