سپاٹ آواز

( سَپاٹ آواز )
{ سَپاٹ + آ + واز }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سپاٹ' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آواز' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٧٠ء سے "قافلہ شہیدوں کا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ آواز جس میں کوئی لوچ یا خوبی نہ ہو، بے لطف آواز۔
"نفیسہ کی سپاٹ آواز فضا میں گونجی۔"      ( ١٩٨٦ء، سہ حدہ، ٨٣ )