سپاس نامہ

( سِپاس نامَہ )
{ سِپاس + نا + مَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'سپاس' کے ساتھ فارسی اسم 'نامہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٧٣ء سے "اخبار مفید عام" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - توصیفی یا استقبالیہ تقریر جو معزز مہمان کے اعزاز میں منعقد ہونے والی رسمی تقریب میں پڑھ کر سنائی جائے۔
"میں نے صدر نیشنل کانفرنس کی حیثیت سے صدر انڈین نیشنل کانگریس مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمت میں ایک سپاسنامہ پیش کیا۔"      ( ١٩٨٢ء، آتش چنار، ٣٣١ )
  • laudatory address