سپاٹ چہرہ

( سَپاٹ چِہْرَہ )
{ سَپاٹ + چہ (کسرہ چ مجہول) + رَہ }

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'سپاٹ' کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم 'چہرہ' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٥ء سے "کچھ دیر پہلے نیند سے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ چہرہ جس پر کوئی تاثر نہ ہو۔
"اگر لڑکی ہو جائے تو. وہ کہتے کہتے چپ ہوگئیں اور بہو کی طرف دیکھا جو بالکل سپاٹ چہرہ لیے چھت کو تک رہی تھی۔"      ( ١٩٨٥ء، کچھ دیر پہلے نیند سے، ١٦٢ )