کرافٹس مین

( کَرافْٹْس مَین )
{ کَرافْٹْس + مَین (ی لین) }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی سے اپنی مرکبی شکل کے ساتھ داخل ہوا جو فی الاصل ماخذ زبان کے دواسما 'کرافٹ' (بحالتِ جمع) اور 'مین' کے بالترتیب ملنے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨١ء کو "سفر در سفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کارگر، دستکار۔
"عورت خالق ہے اور مرد کرافٹس مین ہے۔"      ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ١٠٤ )