بالائی آمدنی

( بالائی آمْدَنی )
{ با + لا + ای + آم + دَنی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں اسما صفات 'بالائی' اور آمدنی سے مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٦ء میں "آتش' کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - وہ یافت جو معمول کے مطابق یافت کے علاوہ ہو، (بیشتر) رشوت۔
"آپ کو دست غیب نہیں معلوم آپ بالائی آمدنی نہیں جانتے پھر آپ کیا تحصیلداری کر سکتے ہیں۔"      ( ١٩٧١ء، ذکر یار چلے، ٢٧٠ )
  • perquisites bribe;  illegal gratification received