بالائی انتظام

( بالائی اِنْتِظام )
{ با + لا + ای + اِن + تِظام }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'بالائی' اور عربی زبان سے ماخوذ اسم 'انتظام' سے مرکب ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٨ء میں "مرآۃ العروس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - غیر معمولی بندوبست، کسی کام کے متفرقات کا اہتمام۔
"مکتب کے واسطے محمد عاقل سے اتنا کہہ دیا کہ پڑھانا لکھانا وغیرہ س محمودہ کر لیا کریں گی آپ صرف بالائی انتظام کی خبر لے لیا کیجے۔"      ( ١٨٦٨ء، مرآۃ العروس، ٣٤٣ )