کرچ[2]

( کِرْچ[2] )
{ کِرْچ }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨١٨ء کو "کلیاتِ انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : کِرْچیں [کِر + چیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : کِرْچوں [کِر + چوں (و مجہول)]
١ - دو دھاری سیدھی تلوار جو فوجی افسروں کے پاس ہوتی ہے۔
"ایک لہار نے بڑی خوبصورت اور جھلجھلاتی کرچ بطور نذر پیش کی تھی۔"      ( ١٩٧٠ء، یادوں کی برات، ٧٥ )
٢ - سنگین، تہ دھاری سیدھی اور نوک دار لمبی چُھری۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 60:8)