بالوشاہی

( بالُوشاہی )
{ با + لُو + شا + ہی }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'بالو' اور فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت'شاہی' سے مل کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٠ء میں 'نظیر اکبر آبادی' کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - میدے کی بنی ہوئی ایک قسم کی خستہ مٹھائی جو اوسط قد کی پھلکی کے برابر ہوتی ہے۔
"نام خدا برس دن کا بچہ ہوا بالو شاہی منگائیے۔"      ( ١٩١١ء، قصۂ مہر افروز، ٦٨ )
  • a kind of sweetmeat;  disc;  pastry