کلین اپ آپریشن

( کَلِین اَپ آپْریشن )
{ کَلِین + اَپ + آپ + رے + شَن }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل ماخذ زبان میں ایک صفت 'کلین' کے بعد حرف جار 'اَپ' اور اسکے بعد ایک اسم 'آپریشن' لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٩٢ء کو "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - صفایا کرنا، صاف کرنا، فوجی نقل حرکت سے دہشت گرد اور ڈاکوؤں کے گروہ کے خاتمے کے لیے اقدامات۔
"وزیراعظم. کو پنوں عاقل چھاؤنی میں جی سی او . سندھ میں فوج کے کلین اپ آپریشن کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے۔"      ( ١٩٩٢ء، جنگ، کراچی، ٨ جون،١ )