کلیم

( کَلیم )
{ کَلیم (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Claim  کَلیم

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٤ء کو "بیمۂ حیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : کَلیْمز [کَلیْمز (ی مجہول)]
١ - [ قانون ]  دعویٰ، حق کا مطالبہ، استغاثہ، نالش۔
"اس کا کوئی کلیم ہم نے پاکستان میں داخل نہیں کیا۔"      ( ١٩٨٤ء، گردِراہ، ٥٠ )