کلینکی تحقیق

( کِلِینِکی تَحْقِیق )
{ کِلی + نِکی + تَح (فتحہ ت مجہول) + قِیق }

تفصیلات


انگریزی زبان سے ماخوذ صفت 'کِلِینِکی' کے بعد عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تَحقِیق' لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٦ء کو "اردو میں اصولِ تحقیق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : کِلِینِکی تَحْقِیقات [کِلی + نِکی + تَح (فتحہ ت مجہول) + قی + قات]
١ - [ ادب ]  تحقیق کی ایک قسم جس میں معلومات کے حصول کے لیے مشاہداتی طریقے، انٹرویو، اطلاتی اور معروضی آزمائش اور لیبارٹری کے طریقے وغیرہ شامل ہوتے ہیں اور حقائق کا مشاہدہ بڑے جامع طریقے سے کیا جاتا ہے۔