کلیرنس

( کِلْیَرِنْس )
{ کِل + یَرِنْس (کسرہ ر مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Clearance  کِلْیَرِنْس

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے "پریکیٹکل انجینیئر ہینڈبک" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - صفائی، وضاحت۔
"یونیورسٹی کے پاس کلیرنس کی رپورٹ نہیں آئی۔"      ( ١٩٨٨ء، یاد عہد رفتہ، ٣٠٧ )
٢ - [ کنایۃ ]  خالی جگہ، فاصلہ۔
فرکشن پلی اور فلینجوں کے درمیان اس قدر تھوڑا کلیرنس ہوتا ہے کہ رفتار میں ذرا سے اختلاف سے سیپلی منٹری گوررز کام کرنے لگ جاتا ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، پریکیٹکل انجینیئرز ہینڈ بک، ٥٣٤:٢ )