فارسی زبان میں اسم مجرد 'کرشمہ' کے بعد کردن مصدر سے مشتق صیغہ امر 'کار' بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٨ء کو "قائداعظم اور آزادی کی تحریک" میں مستعمل ملتا ہے۔