کرشن لیلا

( کِرِشْن لِیلا )
{ کِرِشْن + لی + لا }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم معرفہ 'کرشن' کے بعد اسی زبان سے ماخوذ ایک دوسرا اسم 'لِیلا' لانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٥٧ء کو "لکھنؤ کا شاہی سٹیج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( واحد )
١ - [ ہندو ]  مہا بھارت اور کرشن جی کی زندگی کے منتخب واقعات پر مشتمل تمثیل، جسے ہندو کرشن جی کی پیدائش کے موقع پر پیش کرتے ہیں۔
"رام لیلا کی طرح کرشن لیلا بھی ہندو دیومالا پر مبنی دیو مالا ہے۔"      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ١٤٩ )