کرکٹ گراؤنڈ

( کِرِکِّٹ گِراؤُنْڈ )
{ کِرِک + کِٹ + گِرا + اُونْڈ }
( انگریزی )

تفصیلات


انگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل ماخذ زبان میں دو اسما 'کرکٹ' اور 'گراؤنڈ' کے بالترتیب ملنے سے مرکب ہوا اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "کرکٹ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کِرِکِّٹ گِراؤُنْڈوں [کِرِک + کِٹ + گِرا + اُون + ڈوں (و مجہول)]
١ - وہ میدان جس میں کرکٹ کھیلا جاتا ہے۔
"دونوں ممالک کے درمیان تیسرا معرکہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ پر ہوا۔"      ( ١٩٨٥ء، کرکٹ، ٨٣ )