بالکنی

( بالْکَنی )
{ بال + کَنی }
( انگریزی )

تفصیلات


Balcony  بالْکَنی

انگریزی زبان میں اصل لفظ Balcony ہے اس سے ماخوذ اردو میں 'بالکنی' مستعمل ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٤ء میں "سرکنڈوں کے پیچھے" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : بالْکَنِیاں [بال + کَنِیاں]
جمع غیر ندائی   : بالْکَنِیوں [بال + کَنِیوں (و مجہول)]
١ - "جالی دار گیلری جو کسی عمارت میں بارجے یا چھجے کی طرح سامنے کی طرف نکلی ہوئی ہو۔"
"سریندر نے بالکنی کے کٹہرے کے پاس کھڑے ہو کر زور سے کھنکارا۔"      ( ١٩٥٤ء، سرکنڈوں کے پیچھے، ١٢٨ )
  • balcony