بالک پن

( بالَک پَن )
{ با + لَک + پَن }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم بالک کے ساتھ لاحقۂ کیفیت 'پن' لگنے سے 'بالک پن' مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٠ء میں "کشف الوجود" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - بچپن، بچپنے کی عمر۔
"انفرادی لاشعور ماضی کے واقعات خصوصاً بالک پن اور بچپن سے متاثر ہوتا ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، نئے ذائقے، ١٤٦ )
  • childhood