کرنسی

( کَرَنْسی )
{ کَرَن + سی }
( انگریزی )

تفصیلات


Currency  کَرَنْسی

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٧ء کو "کرزن نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : کَرَنْسِیاں [کَرَن + سِیاں]
جمع غیر ندائی   : کَرَنْسِیوں [کَرَن + سِیوں (و مجہول)]
١ - سِکّہ رائج الوقت، روپیہ پیسہ، سرکاری نوٹ۔
"بیان کی گئی شرائط کے تحت کرنسی کے شعبے ہونگے۔"      ( ١٩٨٧ء، پاکستان کیوں ٹوٹا، ٢٧٥ )