کرنی کا پھل

( کَرْنی کا پَھل )
{ کَر + نی + کا + پَھل }
( سنسکرت )

تفصیلات


سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کرنی' کو سنسکرت حرف اضافت 'کا' کے ذریعے اسی زبان سے ماخوذ اسم 'تھل' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٠٥ء کو "بھارت درپن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : کَرْنی کے پَھل [کَر + نی + کے + پَھل]
جمع   : کَرْنی کے پَھل [کَر + نی + کے + پَھل]
جمع غیر ندائی   : کَرْنی کے پَھلوں [کَر + نی + کے + پَھلوں (و مجہول)]
١ - کیے کی سزا، کرتوت کا نتیجہ۔
"ہائے مجھ سے اس کی پریشانی نہیں دیکھی جاتی، مگر کرنی کا پھل مل رہا ہے۔"      ( ١٩٧١ء، فہمینہ، ١١٦ )