کرنیل

( کَرْنیل )
{ کَر + نیل (ی مجہول) }
( انگریزی )

تفصیلات


Colonel  کَرْنل  کَرْنیل

انگریزی زبان سے دخیل کلمہ 'کرنل' کی متغیرہ شکل ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٧٩٤ء کو "جنگ نامہ دو جوڑا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : کَرْنیلوں [کَر + نے + لوں (و مجہول)]
١ - کرنل، فوجی رجمنٹ کا اعلٰی افسر۔     
"دیکھا تو. ایک خوشخط تحریر نظر آئی یوں جیسے ہمارا انتظار کرتے کرتے ہی کرنیل بن گیے ہوں۔"     رجوع کریں:  کرنل ( ١٩٧٥ء، بسلامت روی، ١١٧ )