کروٹ کروٹ

( کَرْوَٹ کَرْوَٹ )
{ کَر + وَٹ + کَر + وٹ }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کروٹ' کو بہ تکرار لانے سے مرکب تکراری بنا جو اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٠ء کو "برشِ قلم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ہر ایک کروٹ میں، ہر ہر کروٹ پر۔
 یاد کرو کیا میں نے کہا تھا آج محبت ہے کہ نہیں کروٹ کروٹ آنکھ میں آنسو دل میں ندامت ہے کہ نہیں      ( ١٩٧٠ء، برش قلم، حضرت محبوب خزاں، ٣٤ )