کرۂ آب

( کُرَۂِ آب )
{ کُرَہ + اے + آب }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کرہ' کو ہمزہ اضافت کے ذریعے فارسی سے ماخوذ اسم 'آب' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "جدید عالمی معاشی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - وہ پانی جس نے زمین کو گھیر رکھا ہے، یہ سمندروں اور جھیلوں پر مشتمل ہے۔
"کرۂ آب جسے انسان جہاز رانی، ماہی گیری اور دیگر اشیاء کے حصول کے لیے استعمال کرتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ١٥ )