کرۂ چشم

( کُرَۂِ چَشْم )
{ کُرہ + اے + چَشْم }

تفصیلات


عربی زبان سے مشتق اسم 'کرہ' کو ہمزہ اضافت کے ذریعے فارسی سے ماخوذ اسم 'چشم' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٢ء کو "کلیات علم طب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آنکھ کا ڈھیلا۔
"قدرتی حالت میں یہ کرۂ چشم کے ملتحمہ سے متماس ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٣٤، احشائبات (ترجمہ)، ٣٦٣ )