کرہ نما

( کُرَہ نُما )
{ کُرَہ + نُما }

تفصیلات


عربی زبان سے اسم مشتق 'کرہ' کے بعد فارسی مصدر نمودن سے مشتق صیغہ امر 'نما' بطور لاحقہ فاعلی لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٩ء کو "مساحت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - کُرے کی شکل کا، کرہ جیسا۔
"روس نے یہ سیارہ ٢ جنوری ١٩٥٩ء کو چھوڑا تھا، اس کی ساخت کرہ نما ہے۔"      ( ١٩٦٣ء، مصنوعی سیارے، ١٦٨ )