عربی زبان سے اسم مشتق 'کرہ' کو ہمزہ اضافت کے ذریعے عربی ہی سے مشتق اسم 'ہَوا' اور اس کے بعد 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٩ء، کو "مبادی العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔