تفصیلات
سنسکرت زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل ماخذ زبان سے دو اسما 'کریا' اور 'کرم' کے بالترتیب ملنے سے مرکب ہوا اردو میں اپنے اصل معنی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٤ء کو "نتائج المعانی" میں مستعمل ملتا ہے۔
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - [ ہندو ] مردے کو کفنانے اور جلانے وغیرہ کے مذہبی رسوم؛ میت کی آخری رسوم۔
"اس کے دھرم کے مطابق اس کا کریا کرم کیا جائے۔"
( ١٩٨٧ء، شہاب نامہ، ٢٥٧ )
٢ - [ ہندو ] ہندوؤں میں میت کے نام پر دان دینے کی پانچ چیزیں، گڑ، گھی، تیل، روئی، نمک مع جوڑا (اصطلاحات پیشہ وراں، 147:7)
٣ - [ (مجازا) ] خاتمہ، ختم، اتنی سخت سزا دیتے تھے کہ ادھ مرا کر دیتے تھے۔
"محتسب گھروں میں گھس گھس کر شراب کی کرید اور شرابیوں کی کریا کرم کرتے تھے۔"
( ١٩٣٩ء، مطالعہ حافظ، ٩٨ )