سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم 'کرانا' کی مغیرہ شکل 'کریانہ' کے بعد فارسی مصدر 'فروختن' سے مشتق صیغہ امر 'فروش' بطور لاحقہ فاعلی لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء کو "تخلیق اور لاشعوری محرکات" میں مستعمل ملتا ہے۔