کریانہ مرچنٹ

( کِرْیانَہ مَرْچَنْٹ )
{ کِر + یا + نَہ + مَر + چَنْٹ (فتحہ چ مجہول) }

تفصیلات


سنسکرت سے ماخوذ اسم 'کریانہ' کے بعد انگریزی زبان سے دخیل اسم 'مرچنٹ' لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں (عربی رسم الخط میں) بطہو صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٧٨ء کو "خمار گندم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - پنساری کی چیزوں کا تاجر، پرچون کی تجارت کرنے والا۔
"کریانہ مرچنٹ یہ اطلاع دینا ضروری سمجھتا ہے۔"      ( ١٩٧٨ء، ابن انشاء، خمار گندم، ٦٥ )