عربی زبان سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں فارسی کے توسط سے داخل ہوا ('ثلاثی' مجرد کے باب سے مشتق صفت 'کریم' کے بعد حرف ندا 'ا' لگانے سے متشکل ہوا)۔ اردو میں بطور اسم نیز بطور حرف استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔