کسب معیشت

( کَسْبِ مَعِیشَت )
{ کَس + بے + مَعی + شَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق اسم 'کسب' کو کسرہ اضافت کے ذریعے اسی باب سے مشتق اسم 'معیشت' کے ساتھ ملانے سے مرکب نسبتی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "ط ظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - کسبِ معاش، روزی کمانا، روزی کا حصول، معاش کی فراہمی، ذریعہ آمدنی۔
 شوکت شاہی بھی ہے جس کی اداؤں پہ نثار گھر کے اندر واہ یہ کسبِ معیشت کا ہُنر      ( ١٩٨٢ء، ط ظ، ١٣١ )