کسرۂ اضافت

( کَسْرَۂِ اِضافَت )
{ کَس + رَہ + اے + اِضا + فَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'کسرہ' کو ہمزائے اضافت کے ذریعے عربی ہی سے ماخوذ اسم 'اضافت' کے ساتھ ملانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "کشاف تنقیدی اصطلاحات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
١ - [ قواعد ]  وہ زیر جو فارسی تراکیب میں اضافت کے لیے استعمال ہوتا ہے جس سے کار کے | کے معنی نکلتے ہیں۔
"کسرہ اضافت جب کھنچا ہوا ہو تو اسے 'ے' شمار کرتے ہیں یعنی صبحِ بنارس کو صُبحے بنارس پڑھا جاتا ہے۔      ( ١٩٨٥ء، کشاف تنقیدی اصطلاحات، ٤٦ )