کسرۂ خفیفہ

( کَسْرَۂ خَفِیفَہ )
{ کَس + را + اے + خَفی + فَہ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'کسرہ' کو ہمزہ 'صفت' کے ذریعے عربی ہی سے ماخوذ صفت 'خفیفہ' کے ساتھ ملانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٨٨ء کو "اردونامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم علم ( مذکر - واحد )
١ - [ قواعد ]  زیر کی خفیف یا ہلکی آواز کھڑا زیر کے مقابل۔
"ترشی ہوئی اور خفیف شکلیں ہونے کے باعث کسرہ خفیفہ اور ضمۂ خفیفہ کے نام سے یاد کیا جاتا ہے"      ( ١٩٨٨ء، اردو نامہ، لاہور )