بالغ نظر

( بالِغ نَظَر )
{ با + لِغ + نَظَر }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'بالغ' اور اسم 'نظر' سے مرکب ہے اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں 'تاریخ ہندوستان' میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
١ - دور رس یا گہری نگاہ والا، پختہ رائے، تجربہ کار۔
"وہ ایک پارسا صفت درویش منش، صوفی مشرب اور بالغ نظر حکیم تھا۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہمعصر، ٢٢ )