ترجمہ نویس

( تَرْجَمَہ نَوِیس )
{ تَر + جَمَہ + نَوِیس }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'ترجمہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'نوشتن' سے مشتق صیغہ امر 'نویس' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٧٦ء میں "مضامین تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : تَرْجَمَہ نَوِیسوں [تَر + جَمَہ + نَوی + سوں (و مجہول)]
١ - مترجم، ترجمہ لکھنے والا۔
"مفسروں اور ترجمہ نویسوں کی ایسی بلادت کی پیروی کرے۔"      ( ١٨٧٦ء، مضامین تہذیب الاخلاق، ٢١٢:٢ )