ترحم

( تَرَحُّم )
{ تَرَح + حُم }
( عربی )

تفصیلات


رحم  رَحَم  تَرَحُّم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٠٧ء میں "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - رحم، مہربانی، ترس۔
 ازل کے دن سے ہیں رحمت کی بارشیں مجھ پر ہیں روز فرط ترحم سے بخششیں مجھ پر      ( ١٩٢٩ء، مطلع انوار، ١٧٢ )
  • مِہْربانی