تفصیلات
ترسیدن تَرْسِید تَرْسِیدَہ
فارسی مصدر 'ترسیدن' سے مشتق صیغہ حالیہ تمام 'ترسیدہ' اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٩٢٨ء میں "پس پردہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
صفت ذاتی ( واحد )
١ - خائف، خوف زدہ، ڈرا ہوا، ترساں۔
"کچھ رنجیدہ کچھ رسیدہ، لگیں کھڑے پڑے پچھاڑیں کھانے۔"
( ١٩٢٨ء، پس پردہ، ٧٧ )