عربی زبان سے مشتق اسم صفت 'مبارک' اسم 'قدم' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٩١ء کو "صحیفہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ شخص جس کا آنا باعثِ برکت ہو، خوش قدم، خوش پیرا، مبارک پیرا۔ (ماخوذ: نوراللغات)۔
٢ - [ احتراما ] قدم، تشریف آوری۔
"خواجہ غلام فرید کی شاعری میں بھی حضور نبی کریمۖ سے روحانی اور دلی وابستگی کا کثرت سے ذکر موجود ہے بالخصوص وہ سر زمین جہاں حضورۖ نے اپنے مبارک قدموں سے تبلیغِ اسلام کا آغاز کیا اور اسے رشک آسمان بنا دیا۔"
( ١٩٩١ء، صحیفہ، لاہور، جنوری تا جون، ٧٠ )