عربی زبان سے مشتق صفت 'مبارک' اور اسم 'سلامت' کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٨٤ء کو "سحرالبیان" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
١ - (کسی کو یا ایک دوسرے کو) مبارک باد دینے کا عمل، ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا، خیر سگالی کے جذبات کا باہمی اظہار، باہمی مبارک باد، تہنیت کے رسمی الفاظ۔
"میں ان کے مبارک سلامت کے جواب میں ڈانکے شون اور ڈانکے زیر کی تکرار کر رہا تھا۔"
( ١٩٨٧ء، دامن کوہ میں ایک موسم، ٢٠٢ )