ازاں جملہ

( اَزاں جُمْلَہ )
{ اَزاں + جُم + لَہ }

تفصیلات


'از' اور 'آں' فارسی زبان کے الفاظ ہیں ان کے ساتھ عربی زبان سے 'جملہ' کا لفظ لگایا گیا ہے۔

متعلق فعل
١ - ان میں سے، منجملہ ان کے۔
"میرے لیے دلچسپی کی کچھ باتیں رہ گئی ہیں تو ازانجملہ آپ کی حضوری بھی ہے۔"      ( ١٩١٧ء، رقعات اکبر، ٦٤ )