ماہی دان

( ماہی دان )
{ ما + ہی + دان }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'ماہی' کے بعد فارسی لاحقۂ ظرفیت 'دان' لگانے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٣٧ء کو "فلسفہ نتائجیت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : ماہی دانوں [ما + ہی + دا + نوں (و مجہول)]
١ - وہ تالاب یا شیشے کی دیواروں والا چھوٹا سا حوض جس میں مچھلیاں رکھی جائیں۔
"پانی کا ایک بڑا گلاس آنکھ سے ذرا اوپر رکھ کر اس کے اندر سے پانی کی سطح کو دیکھیے بلکہ گلاس کے بجائے شیشے کے ماہی دان کی دیوار سے دیکھیے جو مسطح ہو گئی۔"      ( ١٩٣٧ء، فلسفہ نتجائجیت، ٦٤ )