مبادی

( مَبادی )
{ مَباد + دی }
( عربی )

تفصیلات


اِبْتِدا  مَبادی

عربی زبان سے مشتق اسم ہے۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم، میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد   : مَبْدا [مَب + دا]
١ - شروعات، ابتدا، آغاز، بنیادیں۔
"یہ جماعت مٹتی جا رہی ہے اس نثراد کے مبادی کی بحث کی پیچیدگیوں کی وجہ سے منتاقض مفروضات پیدا ہو گئے ہیں۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٨٧٢:٣ )
٢ - (کسی موضوع یا علم کے) ابتدائی امور، بنیادی باتیں، جیسے مبادئ سائنس، مبادئ تجارت، مبادئ فلسفہ وغیرہ۔
"کوئی شخص جو قرآن کے مبادی سے واقفیت نہ رکھتا ہو، جب قرآن مطالعہ کے لیے کھولتا ہے تو اس میں روایتی تصنیفی اسلوب نہیں ملتا"۔      ( ١٩٩٥ء، اردو نامہ، لاہور، مارچ، ٨ )