مستشفی

( مُسْتَشْفٰی )
{ مُس + تَشْ + فا (ی بشکل ا) }
( عربی )

تفصیلات


شفا  شِفا  مُسْتَشْفٰی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'اسم' ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٤ء کو "کلیات رعب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - شفا حاصل کرنے کی جگہ، شفا خانہ، ہسپتال، بیمارستان۔
"اب مصر میں اس لفظ کی جگہ ایک خاص عربی لفظ مستشفٰی مستعمل ہے۔"      ( ١٩٥٤ء، طب العرب، ١٣٤ )