مستشرق

( مُسْتَشْرِق )
{ مُس + تَش + رِق }
( عربی )

تفصیلات


شرق  مَشْرِق  مُسْتَشْرِق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق 'صفت' ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٩ء کو "مسافران لندن" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
جمع   : مُسْتَشْرِقِین [مُس + تَش + رِقین]
جمع غیر ندائی   : مُسْتَشْرِقوں [مُس + تَش + رِقوں (و مجہول)]
١ - مشرقی تاریخ، تہذیب، زبان یا علوم وغیرہ کا مغربی ماہر۔
"پروفیسر آرنلڈ جیسے بلند پایہ مستشرق کے علم و فضل اور بصیرت سے استفادہ کی راہیں کھلی ہوئی تھیں۔"      ( ١٩٩٢ء، قومی زبان، کراچی، اگست، ٤٤ )