مستزادہ

( مُسْتَزادَہ )
{ مُس + تَزا + دَہ }
( عربی )

تفصیلات


مُسْتَزاد  مُسْتَزادَہ

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مستزاد' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور 'صفت' مستعمل ہے۔ ١٩٥٧ء کو "مقدمۂ تاریخ سائنس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
١ - اضافہ کیا ہوا، زائد، بڑھایا ہوا۔
"اس نے ساری دنیا کی ایک تاریخ لکھنا شروع کی جو گویا پولے بیوس ہی کا مستزادہ ہے۔"      ( ١٩٥٧ء، مقدمۂ تاریخ سائنس، (مقدمہ)، ٤٢٨:١ )